ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی و نقب زنی کے وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
ملزمان سے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں مسروقہ 18 لاکھ روپے سے زائد نقدی و 22 تولے وزنی طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے

جہلم ( اقبال خان )ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی و نقب زنی کے وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم، طلائی زیورات، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عمران ساکن سیالکوٹ، عمیر ساکن ننکانہ صاحب اور راشد ساکن گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا
ملزمان سے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں مسروقہ 18 لاکھ روپے سے زائد نقدی و 22 تولے وزنی طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے
دوران تفتیش ملزمان سے دیگر اضلاع سے مسروقہ نقدی مالیتی 14 لاکھ 60 ہزار روپے، طلائی زیورات وزنی 31 تولے، وارداتوں میں استعمال ہونے والی ہنڈا کار برنگ سیاہ اور ناجائز اسلحہ پسٹل 9MM و 30. بور معہ ایمونیشن بھی برآمد،
ڈکیت گینگ سے مجموعی طور پر نقدی و زیورات کی برآمدگی کی مالیت کا حجم 1 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے،
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہوں نے ضلع جہلم کے دیگر علاقہ جات اور اسلام آباد میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ڈکیت گینگ کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے ، جس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور ضلع میں امن و امان کی فضاء پروان چڑھے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو بھرپور شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان