ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نےڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہراور ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین کے ڈسٹرکٹ جہلم سےٹرانسفر کے موقعہ پرالوداعی تقریب کا اہتمام کیا،

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نےڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہراور ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین کے ڈسٹرکٹ جہلم سےٹرانسفر کے موقعہ پرالوداعی تقریب کا اہتمام کیا،
الوداعی تقریب میں ڈی ایس پی سٹی عبدالحمید ورک، ڈی ایس پی صدر راناندیم طارق، ڈی ایس پی سوہاوہ ساجد محمود گوندل، ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل، ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع اور دنیا نیوز چینل لاہورسےسینئر جرنلسٹ مجاہد شیخ کی تقریب میں خصوصی شرکت،
پولیس افسران نے ڈی ایس پیز صاحبان کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پیز صاحبان نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،
اس موقعہ پر ڈی ایس پیز صاحبان نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،
جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ جو نئی ذمہ داریاں آپ کو سونپی گئیں ہیں ان کو آپ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے بھر پور طریقے سے سرانجا م دیں گے،، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پیز صاحبان کواعزازی شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے دیے ،