جہلم سینٸر ناٸب صدرجہلم چیمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض اور ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے خصوصی ملاقات

جہلم (جرار حسین میر سے )جہلم سینٸر ناٸب صدرجہلم چیمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض اور ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے خصوصی ملاقات تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب سینٸر ناٸب صدر ریاض سیف اور ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی ڈپٹی کمشنر سے ان کے افس میں ملاقات اس موقع پر سینٸر ناٸب صدر ریاض سیف اور ایگزیکٹو ممبر سہیل امتیازخان نے شہربھر میں مختلف مساٸل کی نشان دہی کرواٸی اور بلخصوص تاجر برادری کو درپیش مساٸل بارے اگاہی دی جس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا یہ شہر اپ کا ہے ہم اس کے کسٹوڈین ہیں اپ سب کے ساتھ مل کر انشاء اللہ شہر کے بڑھتے ہوۓ تمام مساٸل حل کریں گے بلخصوص کسی بھی معاشرہ میں تاجران ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے تاجر برادری کو درپیش تمام تر مساٸل اولین ترجہی بنیادوں پر حل کریں گے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں میں عوامی مساٸل کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہوں اور اخر میں کہا جہلم چیمبر اف کامرس کے ساتھ مل کر شہر کو مزید خوبصورت بنایٸں گے