غیر رجسٹرڈ گاڑیوں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس ،موٹر سائیکل اور کالےشیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )حکومت پنجاب اور احکامات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرحان بیگ کے احکامات پر بغیر نمبر پلیٹ کاروں ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں عوام کو وارننگ جاری ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس ۔غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرحان بیگ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ و ڈی ایس پی ٹریفک نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے عوام الناس کو وارننگ جاری کر دی کہ ایک بڑا گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کاریں اور گاڑیاں تھانہ جات میں بند کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ مزید غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے یہ اقدام اٹھانا نہایت ضروری ہے ۔جرائم پیشہ عناصر بغیر رجسڑیشن اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس جو اکثر جعلی ہوتی ہیں کا استعمال کر کے وارداتیں کرتے ہیں ۔اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔
