ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی کاروائی جہلم شہر میں قائم  غیر قانونی ویگن اسٹینڈ ختم کر دیا 

0

 

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم۔عباس کی کاروائی جہلم شہر میں قائم  غیر قانونی ویگن اسٹینڈ ختم کر دیا  ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی ویگن اسٹینڈ کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم و آر ٹی اے سیکرٹری حافظ زنیر یونس نے بند کرا دیا ۔پارکنگ کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی ویگن اسٹینڈ کو بند کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام غیر قانونی بس ویگن اسٹینڈ کو نہ صرف بند کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.