گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ در اضافہ ،قیمت میں نہ رکنے کا سلسلہ بدستور جاری ۔عوام کی مشکلات میں اضافہ،ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 3500تک جا پہنچی مزید اضافے کا امکان

0

 

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ در اضافہ ،قیمت میں نہ رکنے کا سلسلہ بدستور جاری ۔عوام کی مشکلات میں اضافہ ۔عام صارف کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ،انتظامیہ کی خاموشی ،مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اس کا تسلسل اس تیزی سے جاری ہے کہ ایک عام صارف کے لیے گیس سلنڈر لینا مشکل ہو گیا ہے ۔گیس سلنڈر کی قیمت 3500روپے تک جا پہنچی جب کہ بلیک مارکیٹنگ اور دیہی علاقوں میں اس کی قیمت 3600روپے تک وصول کی جا رہی ہے ۔گیس ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے لیکن جس حساب سے تیزی سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کے چولہے بجنے لگ گئے اور عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایک طرف کاروباری حالات نا گفتہ بہہ جب کہ دوسری طرف ایک عام صارف گھر کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے ۔جب کہ انتظامیہ خواب غفلت کے نشہ میں چور ہے ۔مہنگائی کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔خود ساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.