85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا

0

جہلم ( سید امیر احمد شاہ )85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا
سہارا ٹریکٹرز دینہ کے اونرحافظ احمدرضا کو مبارک باددینے کا سلسلہ شروع
جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم بہتر سے بہترکوششاں ہے
دینہ جہلم کے زمینداروں کے لیے بہت بڑی خوشخبری نئے ماڈل 850NH نیو ہالینڈ الغازی ٹریکٹرزکی لاؤنچنگ کر دی گئی جس میں سیاسی سماجی اور زمینداروں بھائیوں نے شرکت کی اورسہارا ٹریکٹرز دینہ کے اونرحافظ احمدرضا کو مبارک باد دی۔تفصیلات کے مطابق الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے۔ اس حوالے سے جہلم کے مقامی ہوٹل میں تقریب افتتاح کاپروگرام منعقدہ ہواجس کے مہمان خصوصیMNAجہلم چوہدری فخر الطاف اور ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر سید افتخار بخاری تھے اس کے علاوہ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ریجینل مینجر بلال فاروق خٹک اورڈپٹی مینجرجنرل علی عمر عثمانی،محمد عمار کریم ڈپٹی جنرل مینجرڈولپمنڈ پروڈیکٹ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے اس موقع پر الغازی ٹریکٹرز 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرانے پرحافظ احمدرضاکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آنیوالے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم بہتر سے بہترکوششاں ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ کمپنی کسانوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز،جہلم کے سیاسی سماجی اور الغازی کے حکام سمیت سینکڑوں کسانوں، بینکرز اور با اختیارمکینکس اور اعوان اتحاد جہلم کے صدر ملک حمید اعوان نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر عمارکریم نے کہا کہ الغازی ٹریکٹر کا نیا ماڈل نیو ہالینڈ 850 ہارس پاور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ہے تیار کیا جانے والا ٹریکٹر انڈسٹری میں ممتاز مقام رکھتا ہے جس میں پاکستان میں لانچنگ سے زراعت کو ترقی ملے گیاور کسانوں کو فیول کی مد میں زیادہ بچت کے ساتھ منافع بڑھے گا اور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت حقیقی و مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگی۔ حافظ احمد رضا سہارا ٹریکٹر ز جہلم مین ڈیلر الغازی ٹریکٹر ز لمیٹڈنے کہا 850-NH ٹریکٹر میں طاقتور انجن جدید ہیڈ رالک سسٹم بہتر فیول ایفی شینسی آرام دہ سیٹ اور پاور اسٹئیرنگ جدید ٹیکنالوجی شامل ہے جو کھیتوں میں کام کرنے کو آسان بناتا ہے پاکستان میں بنے والا واحد ٹریکٹر ہے کہ 45 ڈگری پر ٹرنیگ کی صلاحیت رکھتا ہے فنشنگ اور کلر رنگ میں اعلی کوالٹی ہے سپیڈ بہت زیادہ ہے ٹریکٹر کا ساؤنڈ بہت اچھا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.