دینہ میں جامع مسجد بہار اسلم مدینہ ٹاون ٹھیکریاں دینہ میں سالانہ محفل حسن قرات کا انعقاد
مختلف مدارس کے9 سال سے 21 سال کی عمر تک کے بچوں حسن قرآت میں حصہ لیا
دینہ (محمد افضل )دینہ میں جامع مسجد بہار اسلم مدینہ ٹاون ٹھیکریاں دینہ میں سالانہ محفل حسن قرات منعقد ہوئی جس میں مختلف مدارس کے بچوں نے حصہ لیا ،مسجد بہار اسلم مدینہ ٹاون ٹھیکریاں دینہ میں سالانہ محفل حسن قرات منعقد ہوئی جس میں مختلف مدارس کے9 سال سے 21 سال کی عمر تک کے بچوں حسن قرآت میں حصہ لیا فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے سٹیج پر علاقہ بھر کے علماء کرام بڑی تعداد موجود تھی جس میں پیر سید عطا اللہ شاہ بخاری ،ماسٹر فضل حق ، مولانا شعیب سیالوی قاری جہانگیر صدیقی ،قاری شہزاد محمود ،مولانا شعیب شاہ سیالوی ،قاری نور قمر ، قاری محمد علی ، قاری اسماعیل ، قاری غالب حسین ،قاری محفوظ حسین ، کے علاوہ دیگر علماء کرام نعت خواں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی میزبان محفل قاری شہروز علی امام مسجد متولی حاجی جاوید اقبال بٹ کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے ،