12 ربیع الاول کے موقع پر تحصیل دینہ کو ماحول دوست بنانے پر ستھرا پنجاب کے انچارج میاں شاہزیب کی بہترین کارکردگی

0

دینہ (اقبال خان) 12 ربیع الاول کے موقع پر تحصیل دینہ کو ماحول دوست بنانے پر ستھرا پنجاب کے انچارج میاں شاہزیب کی بہترین کارکردگی ،تفصلات کے مطابق دینہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول کی تقریبات کو پر امن اور ماحول دوست بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کے انچارج میاں شاہزیب کی قیادت میں ستھرا پنجاب ایجنسی نے تحصیل دینہ بھر میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا،میاں شاہزیب کی ہدایت پر جلوس کے روٹس، مساجد، محافل اور مرکزی بازاروں میں صفائی کا نظام فعال رکھا گیا ہیوی مشینری، ویسٹ کلیکشن گاڑیوں اور اضافی عملے کی ڈیوٹیاں لگا کر شہر کو چمکا دیا گیا۔اس موقع پر میاں شاہزیب کا میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول ﷺ کا دن محبت، امن اور پاکیزگی کا پیغام دیتا ہے۔ ستھرا پنجاب کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے شہروں کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنائیں ، اہلیان دینہ اور علمائے کرام نے ستھرا پنجاب کی ٹیم اور میاں شاہزیب کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے اس سال عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات میں شہر صاف ستھرا نظر آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.