دی لیڈرز سکول ہڈالی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دینہ کی شاندار سیاسی نشست، اہم شخصیات کی شرکت

0

دی لیڈرز سکول
ہڈالی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دینہ کی شاندار سیاسی نشست، اہم شخصیات کی شرکت
دینہ (اقبال خان): پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ہڈالی میں ایک پروقار سیاسی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف موٹیویشنل اسپیکر احسان اللہ منصور صاحب، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چودھری ہارون رفیق صاحب، جنرل سیکرٹری تحصیل دینہ مرزا ظفر اقبال صاحب اور صدر تحصیل دینہ چودھری لقمان صفدر صاحب سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی اور تاجر برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پریس کلب دینہ کے صدر احسان جنجوعہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم، انجمن تاجران کے سرپرستِ اعلیٰ چودھری شاد اکرام صاحب، صدر شیخ ارشد صاحب اور جنرل سیکرٹری شیخ تنویر صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہڈالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات فاروق سیٹھی صاحب، چودھری امجد صاحب، چودھری طفیل صاحب اور پاکستان کالج کے پرنسپل میاں آصف صاحب بھی موجود تھے۔
نشست میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیاسی منشور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ملک میں عدل، دیانت، خدمتِ خلق اور عوامی فلاح پر مبنی نظام کے قیام اور ریاستِ مدینہ کے اصولوں کو مشعلِ راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر "آزادی کا پیغام: لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نظام” کے عنوان سے جاری پیغام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ میڈیا نمائندگان نے مختلف سوالات کیے جن کے مقررین نے مدلل اور تسلی بخش جوابات دیے۔
پروگرام کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، صحافیوں، تاجروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.