دینہ میں ڈینگی کے وار جاری ،متعدد افراد ڈینگی کا شکار ،انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام

ڈینگی کے حوالے سے نہ کوئی آگاہی مہم نہ ہی سپرے کیا گیا ۔عوامی حلقے

0

 

 

 

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ میں ڈینگی کے وار جاری ،متعدد افراد ڈینگی کا شکار ،انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر و گردونواح میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ۔دینہ شہر منگلا روڈ بالخصوص ہڈالی کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔اب تک ایک ہی گھرانے کے چار افراد کے ڈینگی کا شکار ہونے کی اطلاع ہے جب کہ اس کے علاوہ متعدد افراد مرد و خواتین ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ڈینگی میں بخار کی کیفیت اور سفید خون کی اچانک کمی نمایاں اثرات ہیں ۔ڈینگی کے حوالے سے دینہ انتظامیہ کے انتظامات زیرو ہیں اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے نہ کسی قسم کی آگاہی مہم کی گئی اور نہ ہی سپرے کیے گئے ۔دینہ شہر میں سر شام مچھروں کے پے در پے حملوں سے بچنا مشکل ہوتا ہے ۔عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.