ماجد آفریدی دینہ(نمائندہ جی ٹی وی) عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری
رپورٹ شاہ زیب بٹ
ماجد آفریدی دینہ(نمائندہ جی ٹی وی) عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری۔چوہدری ابرار لندن بیکرز،شاہ زیب بٹ،چوہدری امجد آفسیر انچارج محکمہ موسمیات جہلم،ملک ارسلان شانی،مشہور ٹک ٹاکر علی مغل آباد،ملک افضال،عرفان گجر،ماجد آفریدی کی رہائش گاہ تشریف لائے عمرہ کی مبارکباد پیش کی پھولوں کے ہار پہنائے گئے،ماجد آفریدی نے مکہ اور مدینہ کی زیارات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی،ماجد آفریدی نے تمام دوست احباب کو عجوہ کھجور آب زم زم بھی پیش کیا،ماجد آفریدی نے اپنے 14 دن کے عمرہ کے متعلق دوستوں کو آگاہ کیا۔وہاں کے پرسکون ماحول میں عبادات اور دعاؤں کے بارے میں دوستوں کو بتایا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے تمام دوستوں کے لیے مکہ اور مدینہ شریف میں نام لے لے کر دعائیں کی ہیں اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے دعائیں کی ہیں،ہر سال پہلے سے زیادہ لوگ حج و عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں گزشتہ سالوں سے تو جوانوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا جذبہ دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا،انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو حج و زیارات اور عمرہ کرنے توفیق دے،آمین،ماجد آفریدی نے آنیوالے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کیا۔