موٹروے پولیس دینہ بیٹ شہری کا چالان ،موٹر سائیکل کے شیشہ نہ تھے وائیلیشن چٹ کچھ اور

0

دینہ ( سید امیر احمد شاہ)دینہ موٹر وے پولیس عوام کو تنگ کرنے لگی۔(پوچھا کچھ، بتایا کچھ)
دینہ پل پر موٹروے پولیس کی کارروائی، شہری نے جرمانے کی نوعیت پر سوال اٹھا دیا
دینہ پل کے مقام پر موٹروے پولیس آفیسر لال حسین کی جانب سے ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شہری کے مطابق موٹر سائیکل کے شیشے موجود نہ ہونے کی بنیاد پر چالان کیا گیا،جب کہ اس کے پاس مکمل دستاویزات اور ہیلمٹ موجودہ تھا تاہم جاری کردہ رسید پر خلاف ورزی کی نوعیت کچھ اور درج کی گئی۔رسید کے مطابق خلاف ورزی ۔۔۔۔موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کسی شخص کو خطرناک انداز میں بٹھانا لکھی گئی، جس پر شہری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر جرمانہ کسی اور وجہ سے کیا گیا تو رسید پر مختلف خلاف ورزی درج کرنا کہاں تک درست ہے؟
شہری کاکہنا ہے کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے، لیکن چالان کی وجوہات میں شفافیت اور درستگی بھی اتنی ہی اہم ہے تاکہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اعتماد قائم رہ سکے۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.