ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد
جہلم( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر اور ریڈر ڈی پی او نے شرکت کی،
میٹنگ کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،
ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،
موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے، ریزرو نفری تیار رکھنے اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں،
خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کو ترجیح دی جائے اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے،ڈی پی او جہلم
اپنی اپنی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری