جماعت اسلامی دینہ کے زیرِ اہتمام الفضل مارکی جی ٹی روڈ پر "انفِاق فی سبیل اللہ کانفرنس” کا انعقاد

0

جماعت اسلامی دینہ کے زیرِ اہتمام الفضل مارکی جی ٹی روڈ پر "انفِاق فی سبیل اللہ کانفرنس” کا انعقاد

دینہ (اقبال خان) جماعت اسلامی دینہ کے زیرِ اہتمام آج الفضل مارکی جی ٹی روڈ دینہ میں "انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ضیغم مغیرہ تھے، جبکہ ضلعی سطح پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت اور دینی و سماجی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس میں دینہ شہر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی پروفیسر ضیغم مغیرہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے "انفاق فی سبیل اللہ” کے موضوع پر تفصیلی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دوگنا اور تین گنا اجر عطا فرماتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے مال میں سے اسی کی راہ میں خرچ کرتا ہے وہ درحقیقت اللہ کے ساتھ تجارت کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں بے شمار اجر و ثواب سے نوازتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.