ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،زمین کے تنازعہ پر متحارب گروپوں کے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 04ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ و آلات ضربات برآمد

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی،زمین کے تنازعہ پر متحارب گروپوں کے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 04ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ و آلات ضربات برآمد،
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شیراز،شہزاد شہزاد اختر،پرویز اختر اور شمس تبریز کو گرفتار کر لیا،
ملزم شیراز سے بندوق12بور معہ کارتوس،ملزم شہزاد سے بندوق 12 بور معہ کارتوس جبکہ ملزمان پرویز اختر اور شمس تبریز سے لڑائی میں استعمال ہونے والی کلہاڑیاں بر آمد کر لی گئیں،
ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ ناجائز برآمد ہونے پر الگ مقدمات درج کر لئے گئے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ