جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے ملاقات

جہلم شہر کے مسائل کے حوالے سے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے بات چیت

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے ملاقات ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد نے راجہ جہانزیب و ملک فدا حسین اعوان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے ملاقات کی ۔جہلم شہر کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی ڈپٹی کمشنر جہلم کی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔جہلم پریس کلب زیر قیادت راجہ جہانزیب ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے ملاقات کرنے والے وفد میں اشتیاق پال ،وسیم قریشی ،ملک فدا حسین اعوان ،کامران گجر ،شہزاد بٹ,عابد محمود ،ثاقب کشمیری،نعمان علی اور مشرف جنجوعہ شامل تھے .وفد کے شرکاء نے مختلف مسائل ڈپٹی کمشنر جہلم کے نوٹس میں لائے جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم نے مکمل یقین دہانی کرائی .ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہلم کے مسائل سے بخوبی آگاہ رہتے ہیں آپ مجھے فیڈ بیک دیتے رہیں انشاءاللہ مل جل کر جہلم کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہری اپنے مسائل کے حوالے سے جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.