انجمن بہبودی مریضاں دینہ کا 55فری آئی کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا مفت آپریشن,اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت

0

 

 

دینہ ( محمد افضل سے) انجمن بہبودی مریضاں دینہ کا 55فری آئی کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا مفت آپریشن اور فری ادویات دی گئیں ، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے ربن کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا ، آنکھوں کی بینائی ایک عظیم کام ہے جو یہاں سے صحت یاب ہو کر جائے گا تو اس کے لیے دعائیں نکلیں گی ، انجمن بہبودی مریضاں جو ایک عرصہ دراز سے عوام کی خدمت کر رہا ہے اس کا عمل قابل تحسین ہے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا تقریب سے خطاب ، ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن بہبودی مریضاں دینہ کا 55فری آئی کیمپ سر پرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال کی سرپرستی میں لگایا گیا ، کیمپ میں سینکڑوں افراد اپنے علاج کے لیے پہنچے جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے صدر انجمن بہبودی مریضاں حاجی افتخار احمد خان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت محمود ، ، زاہد محمود ناگی ، محمد افضل اور دیگر کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ہوئی ہے دینہ کی عوام کے لیے انجمن بہبودی مریضاں نے اتنے عرصے سے فری کیمپ چلا کر جو عوام کی خدمت کی ہے وہ ایک قابل تحسین عمل ہے ، اللہ تعالیٰ اس کیمپ کے صدقے آپ کو شفاء دے ، تقریب سے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو نے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی انجمن بہبودی مریضاں کی ٹیم کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اسی طرح خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں ، آئی کیمپ 340 او پی ڈی اور 130 مفت آپریشن اور سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات اور چیک اپ کیا گیا ، اس موقع پر حاجی افتخار احمد بٹر ، محمود شریف اعوان ، محمد منظور ، محمد افضل، مرزا محمد صابر ، حاجی طارق محمود وڑاءچ ، چوہدری مسعود افضل ، رضوان سیٹھی ، حاجی عابد حسین عابدی ، چوہدری محمد افضل اور دیگر بھی شریک تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.