پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے ایک سال مکمل ہونے پر سیمینارکا اہتمام ،میجر جنرل (ر)اظہر کیانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سیمنار کی صدارت صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی

جہلم ( خورشید علی ڈار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک سیمینار باعنوان ذیابیطس اور۔بلڈ پریشر کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس کی صدارت صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی معروف ماہر امراض دل مشیر براے صحت وزیر اعلی پنجاب تھے ڈاکٹر قربان خان اسسٹنٹ پروفیسر راولپنڈی نے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر سید ذبیر یونس سینیر میڈیکل اسپیشلسٹ نے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اگاہی دی ڈاکٹر امراں ظیمیہ ماہر امراض دل ڈی ایچ کیو جہلم اور ڈاکٹر سید انور میڈیکل سپیشلسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے متوازن غزا کا استعمال اور ہلکی پھلکی ورزش انتہاہی ضروری ہے ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ نے کامیاب سیمینار کے انعقاد میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو مبارکباد پیش کی ڈاکٹر مشتاق احمد نے فاتحہ خوانی کرواہی اور ڈاکٹر شگفتہ احسان کی والدہ محترمہ ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ کے بردار ان لاء کی روح کو ایصال ثواب پہنچایا گیا اس تقریب میں ڈاکٹر صباء بشیر ڈاکٹر امجد جنجوعہ ڈاکٹر عبدالستار نے خصوصی شرکت کی ڈاکٹر وسیم اقبال سابق سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نصیر احمد ڈاکٹر خالد محمود ڈاکٹر ارشاد تونیو ڈاکٹر توقیر احمد ڈاکٹر سلیمان نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پرڈاکٹر حفیظ الرحمن نے شرکاء کو بتایا کہ اب تک چالیس سے ذیادہ سیمینار کا اہتمام کیا جا چکا ہے اور عنقریب انشاءاللہ عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پبلک ہیلتھ سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا