جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر سی او ہیلتھ کا نوٹس ،ڈینگی کے حوالے سے سپرے ٹیمیں دینہ روانہ

محکمہ ہیلتھ نے تمام پن پوائینٹس پر سپرے کیا ۔

0

 

 

دینہ ( خورشید علی ڈار )جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر سی او ہیلتھ کا نوٹس ,ڈینگی کی خبر پر سی ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سپرے ٹیمیں دینہ روانہ کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم ہیڈ لائینز پر دینہ میں ڈینگی کے حوالے سے خبر پر سی او ہیلتھ نے فوری نوٹس لیا اور سپرے ٹیمیں دینہ روانہ کی ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سپرے ٹیموں نے کیانی اسٹریٹ ،داتا مسجد گلی اور بلدیہ گلی میں مختلف گھروں میں جہاں ڈینگی کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھی سپرے کیا گیا ۔اس کے علاوہ ٹیموں نے گلیوں میں بھی سپرے کیا ۔اس حوالے سے انسپکٹر ہیلتھ نے سروے کیا تو پتہ چلا کہ دینہ کی گلیوں کے بہت برے حالات ہیں ۔بلدیہ دینہ شہر کی گلیوں کی صفائی کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں گلیوں میں نالیوں کا پانی باہر نکلا پڑا ہے اور بعض جگہ تو نالیاں مکمل بند ہیں ۔اس حوالے سے ایک موثر رپورٹ تیار کر کے ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی ۔اہلیان دینہ نے سی او ہیلتھ کے اس اقدام کو سراہا کہ باجود اتوار چھٹی کہ ہیلتھ ٹیم نے سپرے کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.