وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیا نی کا آج مین بازار دینہ کا دورہ

0

دینہ ( اقبال خان)وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوش سے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے مین بازار بیوٹیفکیشن پروگرام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیا نی نے آج مین بازار دینہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ وزیر مملکت کے کوارڈینیٹر راجہ علی ،ناظم کیانی ،وسیم کیانی کواڈینیٹر ٹو میڈیا ،قاسم علی شامل تھے ۔دینہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک صداقت محمود سابق چیئرمین یونین کونسل مدوکالس ،راجہ لیاقت ،راجہ جنید کیانی ،رانا عارف،مغل رفیق بھولا،تاجر برادری،صحافی برادری شامل تھی ۔انتظامیہ کی جانب سے سی او دینہ محمد فیصل ،محمد سہیل موقعہ پر موجود تھے۔وزیر مملکت کے بھائی حمزہ کیانی نے مین بازار کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ۔انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔مین بازار کا کام۔انتہائی خوبصورت انداز میں کیا گیا جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے کی ۔حمزہ کیانی نے مین بازار میں ہونے والے کام کو سراہا ۔مین بازار کو خوبصورت لائیٹنگ پودوں اور ٹف ٹائل سے سجایا گیا تھا۔الیکٹرک نظام انڈر گراونڈ کر دیا گیا جب کہ دوکانوں پر ایک طرز کے بورڈز لگائے گئے ۔مین بازار کی سیکورٹی کے لیے خصوصی طور پر گیٹ لگایا گیا ہے۔اس موقعہ پر وزیر مملکت کے بھائی حمزہ کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت کی خصوصی کاوش سے دینہ کی عوام کے لیے یہ ایک بڑا تحفہ ہے ۔مین بازار کی خوبصورتی سے تاجر برادری کے کام میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو خریداری میں بڑی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔مین بازار کو کشادہ کر دیا گیا ہے ۔مین بازار کے کام کے دوران تاجر برادری کی مشکلات کو ہم سمجھ سکتے ہیں اور تاجر برادری نے انتظامیہ کے ساتھ جو تعاون کیا وہ مثالی ہے ۔ترقیاتی کام میں مشکلات ضرور ہوتی ہیں لیکن مستقبل میں اس کے ثمرات بھی تاجر برادری کو ملنے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دینہ شہر کی عوام کے لیے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں جن کا دائرہ کار پورے ضلع جہلم میں پھیلا ہوا ہے ۔وزیرمملکت کی کوشش ہے کہ ان کے ثمرات ایک عام شہری تک برابر پہنچنے چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.