الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن الیون کے درمیان دوستانہ ایک روزہ میچ،سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جہلم(محمد زاہد خورشید)الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن الیون کے درمیان دوستانہ ایک روزہ میچ ، ایچی سن لاہور کی ٹیم نے دوستانہ کرکٹ میچ جیت لیا
سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں
الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن الیون کے درمیان دوستانہ ایک روزہ میچ ، ایچی سن لاہور کی ٹیم نے دوستانہ کرکٹ میچ جیت لیا۔ سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ انسان کی بہترین زندگی وہ ہے جس میں وہ دینی اور دنیاوی فرائض اپنے مقررہ وقت پر اچھے انداز میں دین کے مطابق ادا کرے ان خیالات کا اظہار محمد یوسف نے اپنے بیان میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں الصفہ الیون جہلم اور ایچی سن کالج لاہور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 25/25 اورز کا دوستانہ میچ ہوا جس میں شائقین کرکٹ سمیت اہم شخصیات سی او ایجوکیشن سلیم شاہ صاحب، اے سی کارسپوڈین ایچ آر حافظ زنیر ، تحصیل سپورٹس افیسر طارق صاحب سماجی شخصیت ساجد امین ،چیئر مین کیئر ٹیکر اسفند یار اسد بھی موجود تھے پاکستان کے نامور کھلاڑی بیٹسمین محمد یوسف اس میچ کے مہمان خصوصی تھے الصفہ الیون کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ایچی سن کی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے اوٹ پر ٹارگٹ پورا کرکے جیت اپنے نام کرلی میچ کے دوران نعت خوانی اور نماز کا سپیشل انتظام کیا گیا تھا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بہترین بالر۔بہترین بیسٹ مین۔بہترین فیلڈر۔رنر اپ اور جیتنے والی ٹیم کے کپتانوں کو میڈلز اور ٹرافی تقسیم کی آخر میں محمد یوسف نے مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرنی ہیں ان کے احکامات پر مکمل عمل کرنا ہے پھر ہم نے دنیاوی زندگی کے معملات پر توجہ دینی ہے وہ بھی دین کے مطابق ہونے چاہیے ہم نے جھوٹ نہیں بولنا ایمانداری کو اپنانا ہے۔