جہلم ،کنتریلہ پھاٹک ریل کار کی بریک فیل ہونے کے باعث انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

0

جہلم (اقبال خان)جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ایک بڑا ریلوے حادثہ پیش آیا ہے، جہاں راولپنڈی سے لاہور جانے والی 106 ڈاؤن ریل کار کی بریک فیل ہونے کے باعث انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

راولپنڈی سے لاہور جانے والی 106 ڈاؤن ریل کار کو حادثہ جہلم کے علاقے کالا گجراں اور کنتریلہ پھاٹک کے قریب پیش آیا۔
​ریلوے ذرائع کے مطابق کراسنگ کے دوران اچانک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے ٹرین رک نہ سکی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت تین بوگیاں کراسنگ ٹریک پر پٹری سے اتر کر متاثر ہو گئیں۔
​حادثے کے فوراً بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہونے پر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت متبادل ذرائع سے منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔
​ریلوے حکام کے مطابق مین ٹریک مکمل طور پر بحال اور آمدورفت کے لیے محفوظ ہے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بوگیوں اور متاثرہ کراسنگ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.