جہلم۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے الطاف پارک کی بحالی کے رکے ہوئے کام کا دوبارہ آغاز کروا دیا

0

 

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے الطاف پارک کی بحالی کے رکے ہوئے کام کا دوبارہ آغاز کروا دیا ہے۔ یہ پارک کئی سالوں سے بدحالی کا شکار تھا اور جنگل کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، الطاف پارک کی بحالی کا منصوبہ گزشتہ برس 9 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا۔ ورلڈ بینک کی جانب سے فنڈز کے دوبارہ اجرا کے بعد اب بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے پارک کا دورہ کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر مبارک علی خان سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ عوامی تفریح گاہ کی بحالی میں تاخیر افسوسناک ہے تاہم اب یہ کام جلد مکمل کر کے پارک کو جدید تفریحی سہولیات کے ساتھ شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو آئندہ چند ماہ میں مکمل کر کے شہریوں کو ایک خوبصورت اور جدید پارک فراہم کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.