
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ ہائی اور کمپریہینسو سکول کا دورہ، مختلف کلاسز کا جائزہ ، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ماحول صاف کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ ہائی سکول اور کمپریہینسو سکول کا دورہ کیا گورنمنٹ سکول میں وائس پرنسپل ماسٹر مظہر سعید نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کی تاریخی حیثیت اور تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ، جبکہ کمپریہینسو سکول میں پرنسپل ساجد ڈار نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف کلاسز کا دورہ کرواتے ہوئے سکول بارے آگاہی دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کا ماحول بہتر بنانے کیلئے رنگ و روغن کروانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔