اوگرا گیس سلنڈر ریٹ سے زائد ریٹ ری فلنگ پلانٹس چارج کر رہے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گیس ایجنسی ہولڈر کا اجلاس طلب کر لیا
دینہ ( ملک فدا حسین اعوان )اوگرا گیس سلنڈر ریٹ سے زائد ریٹ ری فلنگ پلانٹس چارج کر رہے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گیس ایجنسی ہولڈر کا اجلاس طلب کر لیا ،تفصیلات کے مطابق اوگرا گیس سلنڈر کی سیل قیمت 3000روپے جب کہ گیس ری فلنگ پلانٹس کا ریٹ 3160روپے اور اس پر ٹرانسپورٹ چارجز علیدہ پڑتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گیس ایجنسی ہولڈر کا اجلاس کل طلب کیا ہے ۔گیس ایجنسی ہولڈرز نمائیندگان سے میڈیا نے جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ جب ہمیں ایک چیز مہنگے داموں مل رہی ہے تو اس کو کیسے سستا فروخت کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر آفس کے دو قدم پر پلانٹ ہے اس کا سیل ریٹ 2980روپے ہے اور ٹرانسپورٹس چارجز ڈالیں تو بھی 3000پر سیل ممکن نہیں اور دوسرے پلانٹس کے ریٹ تو ان سے بھی زیادہ ہیں ۔اگر اوگرا سیل ریٹ کو ممکن بنانا ہے تو گیس پلانٹس کو ریٹ کا پابند کیا جانا ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے قریب پلانٹس جب کم ریٹ پر گیس نہیں دے رہے اگر دوکاندار کو 3000سے کم ریٹ پر گیس ملے گی تو اس کے اخراجات پورے ہونگے اور وہ کم ریٹ پر سیل کر سکے گا ۔اس لیے دوکانداروں کی بجائے پلانٹس کو کنٹرول کیا جائے ۔
