محکمہ آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث گکھڑوں کا تاریخی ورثہ تباہ ، شر پسند عناصر رہی سہی تاریخ بھی مٹانے کے درپے

0

 

 

 

گوجرخان ( یاسر فہمید )محکمہ آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث گکھڑوں کا تاریخی ورثہ تباہ ، شر پسند عناصر رہی سہی تاریخ بھی مٹانے کے درپےتفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی علاقہ پائمال میں قائم کیے جانے والے قلعہ کالا کوٹ محکمہ آثار قدیمہ اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث تقریباً ختم ہو چکا ہے

گکھڑوں کے اس قلعہ کی باقیات بھی قیمتی نوادرات تلاش کرنے والوں کی بے رحم کھدائی سے ختم ہوتی جا رہی ہیں
ذرائع کے مطابق نوادرات فروخت کرنے والوں نے قلعہ کالا کوٹ میں جگہ جگہ کھدائی کر کے اس ورثہ کی بچی کچی تاریخ بھی ختم کرنا شروع کر دی ہے ۔سونا چاندی ،سکے اور نوادرات نکالنے کی غرض سے قلعہ کی باقیات میں موجود ایک کنواں بھی توڑ ڈالا گیا
قلعہ میں کھدائی کر کے ہرانے برتن اور ان کی باقیات نکالی جا رہی ہیں جس کے باعث چند ہی مہینوں میں قلعہ کالا کوٹ کی باقیات میں ختم کر دی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ قلعہ کالا کوٹ کے قریب ایک منی ڈیم بنایا جا رہا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قلعہ پانی کی زد میں اجائے گا
اہل علاقہ اور گکھڑ تنظیموں نے حکومت اور آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی ورثہ کی باقیات کو بچایا جائے تاکہ تاریخ کی ایک اہم ترین نشانی کو محفوظ کیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.