
دینہ ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ شہر کا دورہ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ہمراہ ،ڈپٹی کمشنر کے دورہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ متحرک ہو گئی ،شہر بھر سے ریڑھی بانوں کی ہجرت ،گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی احتیاطی تدابیر اپنا لی تمام گوشت کی دوکانوں پر جالیاں لٹکا دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے مین بازار منگلا روڈ کا وزٹ کیا ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات ہوئی اور شہر کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم کہ دینہ شہر کے دورے کو عوام نے سراہا ۔