امن وامان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

0

جہلم ( اقبال خان )پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب

امن وامان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

‏محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں۔

‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں۔

‏جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے۔

‏جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

‏راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔

‏محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.