ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کی،
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، لائن آفیسر اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے،
ڈی پی او جہلم نے گاڑیوں کا تفصیلی ملاحظہ کرتے ہوئے وھیکلز کی کارکردگی اور مینٹینینس کے متعلق ڈرائیوران سے دریافت کیا،
ایلیٹ پولیس ضلع بھر میں ایمر جنسی آپریشنز اور اہم نوعیت کی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہے، فورس کے زیر استعمال گاڑیاں بہترین حالت میں ہونی چاہئیں، گاڑیوں کے ٹائرز اندر معیاد تبدیل ہونے چاہئیں،ڈی پی او جہلم کی ایم ٹی او کو ہدایت،
بعد ازاں ڈی پی او جہلم کا پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر،کوارٹر گارد اور لائنز ایریا کا وزٹ، صفائی کے انتطامات کا جائزہ لیا،
پولیس لائنز میں صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت،
بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسران کی ضمانت ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ