ڈی سی جہلم محمد میثم عباس کی تاجروں سے ملاقات۔مشاورت سے چلنے پر اتفاق

0

 

 

جہلم(اقبال خان ):۔ڈی سی جہلم محمد میثم عباس کی تاجروں سے ملاقات ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجروں کی مشاورت سے چلیں گے قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا کسی دوکاندار کو عوامی راستے روکنے اور اپنی حدود سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے انجمن تاجران کے وفد نے ڈی سی جہلم سے درخواست کی کہ بارش سے بچاؤ اور دھوپ روکنے والے شیڈ ختم نہ کئے جائیں ڈی سی جہلم نے کہا کہ تاجروں کی مشاورت سے ہی آپریشن کیا جا رہا ہے تاجروں کے جائز مطالبات پورے کریں گے لیکن قانون کی خلاف ورزی اور شہر میں جابجا تجاوزات والا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.