جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا اے سی آفس سوہاوہ کا دورہ ، عوامی سہولیات کے کاونٹرز کا جائزہ

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ):جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا اے سی آفس سوہاوہ کا دورہ ، عوامی سہولیات کے کاونٹرز کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے اے سی آفس سوہاوہ کا دورہ کیا انہوں نے دفتر کے مختلف حصوں میں عوامی سہولیات کے لئے بنائے گئے کاونٹرز کا جائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو ہدایت کی کہ اے سی آفس آنے والے تمام شہریوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔