
- جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )سوہاوہ پی پی24 کے ایم پی اے رفعت زیدی کی قیادت میں جہلم سے جانے والے قافلے کو پولیس نے چکوال موڑ کے قریب ناکہ بندی کے دوران روک لیا ۔قافلے میں موجود 11کارکنان کو پولیس تھانہ سوہاوہ نے اپنی حراست میں لے لیا ۔جب کہ ایم پی اے پی پی 24 اسلام آباد احتجاج میں شامل ہونے کے لیے کامیاب رہے ۔پولیس تھانہ سوہاوہ کو گاڑیوں پر شک گزرا تو روک کر جب تلاشی لی گئی تو وہ پی ٹی آئی کارکنان نکلے جو قافلے سے پیچھے رہ گئے تھے ۔پولیس نے دو کوسٹر پانچ کاروں اور جھنڈوں کو قبضہ میں لے لیا