پیر طریقت رہبر شریعت فخر السادات حضرت پیر سید بشیر حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا 15واں سالانہ دوروزہ عُرسِ پاک اختتام پذیر ہو گیا

0

 

 

دینہ(محمدنبیل حسن)15 واں دوروزہ سالانہ عرس پاک پیر طریقت رہبر شریعت فخر السادات حضرت پیر سید بشیر حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اختتام پذیر، عرس پاک کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نقشبندی مجددی (سجادہ نشین خانقاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ رواتڑہ شریف) نے فرمائی، پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری کا خصوصی خطاب، کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پیر طریقت رہبر شریعت فخر السادات حضرت پیر سید بشیر حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا 15واں سالانہ دوروزہ عُرسِ پاک اختتام پذیر ہو گیا۔جس میں مشائخ عظام، علماء کرام اور ثناخوانان مصطفےٰ ﷺ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔محفل پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے فرمائی۔ 24نومبر بروز اتوار کو دربار شریف کی چادر پوشی کی گئی اور بعد نماز مغرب تا عشاء محفل پاک انعقاد پذیر ہوئی جس میں علامہ مولانا فتح محمد علوی(اسلام آباد) نے خصوصی خطاب فرمایا۔محفل پاک دوسری نشست 25نومبربروز سوموار انعقاد پذیر ہوئی جس میں علامہ مولانا پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سُلطانپوری نے خصوصی خطاب فرمایا۔دیگر مشائخ عظام و علماء کرام میں علامہ مولانا صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی(اعوان شریف)، علامہ مولانا سید جاوید اقبال شاہ (دینہ)، علامہ مولانا پروفیسر نجم المصطفےٰ شاہ (دینہ)، علامہ مولانا نوید احمد سلطانی (بوہڑیاں)، علامہ مولانا فضلِ حق نقشبندی (دینہ)، پیر سید ذاکر حسین شاہ (نکودر)، پیر تنزیل الرحمن شاہ (دیوان حضوری شریف)شامل ہیں۔محفلِ پاک میں حاجی رمضان اعوان چشتی(گوجرخان)، اجمل قریشی(گوجرخان)، ایڈووکیٹ چوہدری ذبیر(سوہاوہ)، ملک عاطف رضوی(سوہاوہ)، احسن وحید(ایکسپریس نیوز سوہاوہ)و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری کا کہنا تھا کہ آج پیرسید بشیرحسین شاہ جی ؒ کو دنیا سے پردہ فرمائے ہوئے 15سال بیت گئے لیکن عوام کے دلوں میں ان کی محبت و الفت قابلِ رشک ہے۔ آپؒ نے اپنی زندگی اللہ عزوجل کی رضا اور حبیب خدا ﷺ کی اطاعت میں بسر کی۔آستانوں کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کی اشاعت اور وقت کے فتنوں سے عوام الناس کو محفوظ رکھنا ہے۔خطاب کرتے ہوئے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سجادہ نشین خانقاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ رواتڑہ شریف) کا کہنا تھا کہ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ کا مزید کہنا تھا کہ پیر صاحبؒ نے جن مساجد و مدارس کی بنیاد رکھی وہاں دینی و دنیاوی تعلیم جاری ہے۔مدارس میں درسِ نظامی کے علاوہ آن لائن درس نظامی کی کلاسز بھی جاری و ساری ہیں۔جس میں روز بروز مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آخر میں صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.