پیپلز پارٹی کےرہنمامرزا عبدالغفار کی ڈومیلی آمد، شیخ ساجد کے بھاٸی شیخ اسماعیل کی فاتحہ خوانی کی

0

پیپلز پارٹی کےرہنمامرزا عبدالغفار کی ڈومیلی آمد، شیخ ساجد کے بھاٸی شیخ اسماعیل کی فاتحہ خوانی کی

مرزاعبدالغفار کے ہمراہ چوہدری محمدجاویدگجر،شوکت علی مغل اور فاروق بزمی بھی موجودتھے،مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماامیدوار ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے انگلینڈ کے دورہ سے واپسی پر ڈومیلی کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے درینہ ورکر شیخ ساجد کےگھر پہنچے،شیخ ساجد کے بھاٸی شیخ اسماعیل کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ افسوس و دکھ کااظہار کیا۔اسکے بعد جنرل سیکرٹری فاروق بزمی کے بھاٸی عبدالحمید نظامی کی فاتحہ خوانی بھی کی، بعدازاں جھنگ چک میں پیپلزپارٹی تحصیل کے صدر چوہدری محمد جاوید گجر کے ہمراہ تحصیل کے جنرل سیکرٹری شوکت علی مغل اور ڈومیلی تھانہ کے صدر فاروق بزمی کے ساتھ جھنگ چک میں چوہدری رخسار احمد کے ہمراہ حاجی محمود کے بھاٸی کے گھر انکے بھاٸی کی فاتحہ خوانی کی،وہاں پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا،انکے علاوہ علاقہ میں دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی اور خیریت دریافت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.