غیرقانونی اڑیال کا شکار کرنے والا ایک شکاری موقع سے گرفتار،مقدمہ درج،اسلحہ برآمد
مخبر کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف پدھری گیم ریزرو نے کاروائی کی شکاری محمد بوٹاکو ڈھوک فتومست کے قریب سے گرفتارکرلیا،
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن) غیرقانونی اڑیال کا شکار کرنے والا ایک شکاری موقع سے گرفتار،مقدمہ درج،اسلحہ برآمد تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف،سالٹ رینج سی بی سی اور پدھری گیم ریزرو نے مشترکہ کارواٸی کرتے ہوئے پدھری کے علاقہ ڈھوک فتومست ایک شکاری کو موقع سے گرفتار کرلیاجبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،شکاری اڑیال کا شکار کررہاتھا،شکاری سیون ایم ایم ٹیلی سکوپ اور تین عددچاقو برآمدکرلی،شکاری محمد بوٹا اوراشفاق کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں محکمہ وائلڈ لائف رینجر کی مدعیت میں درج کرادیا،ملزم کو تھانہ ڈومیلی کے حوالے کردیا۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے مزید تفتیش کاآغاز کردیا۔