ستھراپنجاب یوسی ججیال ٹیم نے تھلہ چوہدریاں کا دیرینہ مسلہ حل کردیا،مین گلی کی صفاٸی کرکےراستہ بحال کردیا
ستھراپنجاب یوسی ججیال ٹیم نے تھلہ چوہدریاں کا دیرینہ مسلہ حل کردیا،مین گلی کی صفاٸی کرکےراستہ بحال کردیا
تھلہ چوہدریاں کی مین گلی جو کچھ ماہ قبل بارشوں کی وجہ سے لینڈسیلاٸڈنگ کےباعث بندہوگٸی تھی سکول اور مدرسہ جانے والے طلبہ و طالبات اور اہل علاقہ کو گزرنے میں دشواری کا سامناکرناپڑھتاتھا
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت یوسی ججیال کی ٹیم نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی۔ تھلہ چوہدریاں کی مین گلی، جو گزشتہ کئی ماہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کے باعث بند تھی، اسے مکمل طور پر صاف کر کے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے،ٹیم نے بھاری ٹریکٹر اور ورکرز کی مدد سے گلی میں موجود وزنی ملبہ ہٹایا۔ورکرز نے دستی کھدائی اور محنت کے ذریعے اس راستے کو ہموار کیا جو بارشوں کے بعد مکمل طور پر مسدود ہو چکا تھا۔اس گلی کی بندش سے سب سے زیادہ سکول اور مدرسہ جانے والے طلبا و طالبات متاثر ہو رہے تھے، جنہیں اب محفوظ راستہ میسر آ گیا ہے۔اہلِ علاقہ نے کہاہم ستھرا پنجاب ٹیم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تکلیف کا احساس کیا اور اس مشکل ترین کام کو پائے تکمیل تک پہنچایااہلِ علاقہ نے ٹیم کی اس کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔