سوہاوہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد تحصیل بھر سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی طالبات کی پھرپور شرکت
سوہاوہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی طالبات نے پھرپور شرکت کی جینٹری کالج اور سپیئرز کالج سوپاوہ چار چار کھیلوں میں کامیابی حاصل کر کے سر فہرست رہے
سوہاوہ ( یاسر فہمید + ملک وحید ) تحصیل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ عزالہ اصغر کی زیر نگرانی سوہاوہ کی تاریخ میں خواتین کے لیے پہلے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہ مختلف کھیلوں کے لیے تحصیل بھر سے آٹھ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی 320 طالبات کھلاڑیوں نے شرکت کی
ان کھیلوں کا مقصد خواتین میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ ابھارنا تھا
ان اداروں میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سوہاوہ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈومیلی ، القادر یونیورسٹی ، جنیٹری کالج ، سپیئرز کالج ، دارارقم کالج اسپائر کالج اور ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سوہاوہ کی طالبات کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی
خواتین کے رنگارنگ سپورٹس میلے کے انعقاد کا سہرا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ عزالہ اصغر کے سر جاتا ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے خواتین کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کرنے کے وژن کے تحت پہلی مرتبہ خواتین کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے
سپورٹس میلے کے انعقاد میں تحصیل سپورٹس افیسر اسد ملک ، چیف افیسر ایم سی سوہاوہ اختر اسلام نے بھرپور کردار ادا کیا
پنجاب پولیس نے ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی کی سربراہی میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اپنے فرائض انجام دہے
ستھرا پنجاب کی پوری ٹیم نے صفائی کے بہترین انتظامات کیے
سپورٹس میلہ کے انعقاد میں اختر ویلفیئر ٹرسٹ اور سماجی شخصیت فیاض ذکی نے بھرپور تعاون کیا
مقابلوں میں جنٹری کالج سوہاوہ اور سپیئرز کالج سوپاوہ نے چار چار کھیلوں میں کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا
مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صفی نے کامیاب کلاڑیوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں
سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اوہس خالد ،پروفیسر جمیل احمد کیانی ڈی ایس پی اکرام اللہ نیازی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد طارق نے شرکت کر کے طالبات کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
سپورٹس فیسٹیول میں شڑکت کرنے والی طالبات نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جائیں تاکہ وہ بھی اپنی قابلیت اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں
اتنی بڑی تعداد میں سپورٹس میلے میں شرکت سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ خواتین کو مواقع میسر ہوں تو وہ مردوں سے کسی طور کم نہیں
خواتین سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر شہریوں مے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور سپورٹس کمیٹی سوہاوہ کو خراج تحسین پیش کیا