ایس ایچ او تھانہ صدر ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،

چھینی گئی رقم گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد

0

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ایس ایچ او تھانہ صدر ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد،

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مناہل ارشد اور شہریار احمد کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں مسروقہ رقم 01 لاکھ 33 ہزار روپے، گھریلو سامان اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

ملزمان کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے ، جس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور ضلع میں امن و امان کی فضاء پروان چڑھے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.