
دینہ ( خورشید علی ڈار ) وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن و جہلم فورم کے تحت ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں کونسلر طارق ڈار ایم بی ای میٔر اف برنٹ یو کے ۔۔۔ہارون افضل کھٹانہ صدر جہلم فورم یوکے۔۔۔ حامد بٹ صدر جہلم فورم لنڈن ۔۔۔ڈاکٹر عصمت ملک صدر جہلم فورم جہلم برانچ ۔۔۔چیف ارگنائزر الیاس گوندل سابق سٹی ناظم جہلم ۔۔۔۔چوہدری غلام احمد زمرد انٹرنیشنل کوارڈینیٹر جہلم ۔۔۔۔انجینیئر حاجی صفدر علی چیئرمین ویلفیئر پروجیکٹ جہلم فورم دینہ برانچ ۔۔۔چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ارگنائزر کوارڈینیٹر چوہدری سلیم انور کسانہ تھے۔۔جب کہ مہمان خصوصی کونسلر طارق ڈار ایم بی ای میٔر اف برنٹ یوکے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے اس جذبے کا اظہار کیا کہ بنی نو انسان کی خدمت کرنا صاحب حیثیت لوگوں کا فرض ہے مذکورہ ویلفیئر نے اج تک جتنے بھی کام سر انجام دیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس میں مزید وسعت ڈال کر انسانوں کی ہر حالت میں بہتر خدمت کی جائے مالی معاونت اس انداز سے کی جائے کہ متاثرہ شخص مستقبل میں خود دوسروں کی کفالت کرے اج کی تقریب میں تقریبا 11 انتہاہی قیمتی ویل چیئرز مستحق لوگوں کو دی گئی اور ان کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا گیا تھا تقریب کے اختتام پر محترم سلیم انور کسانہ نے کہا کہ وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت تمام کام ہوئے ہیں اج کے بعد جہلم فورم اس کام کو مزید بہتر انداذ میں سر انجام دے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کام صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں صدقے کی مختلف اقسام ہیں کسی ویلفیئر کو وقت دینا بھی ایک صدقہ ہے اج کی اس تقریب میں 350 مقامی و غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔۔