تعلیمی اداروں کی بہتری اور ضروری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا عزم ہے،مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس بلاک کاافتتاح کیا

جہلم( اقبال خان ) تعلیمی اداروں کی بہتری اور ضروری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا عزم ہے پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس بلاک کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے جا رہے ہیں یہ بات مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے ڈی سی جہلم میثم عباس کے ہمراہ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں بی ایس بلاک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلی افسران ، پروفیسرز ، کالج پرنسپلز اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پرنسپل کالج پروفیسر شاہد نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج ایک قدیم ادارہ ہے اور یہاں ہر سال بڑی تعداد میں طلبا و طالبات داخلہ کے لیے اپلائی کرتے ہیں لیکن محدود بلڈنگ اور فیکلٹی کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر طلبا خصوصا بی ایس پروگرام کے طلبا کو داخلہ نہیں دے سکتے اور وہ مجبوراً نجی کالجوں میں بھاری فیسیں دے کر داخلہ لیتے ہیں مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے اور تمام تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے ۔