ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں،مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی

0

 

 

جہلم( ملک فدا حسین اعوان )  ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں یہ بات مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی ، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ محکمہ کالجز کے زیر اہتمام تقریب میں سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ضلع جہلم کے مختلف کالجز کے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ محنتی اور ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی ان کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے پنجاب حکومت طلبا و طالبات کو بنیادی سہولیات کے علاؤہ نقد انعامات ، لیپ ٹاپ ، الیکٹرک بائیکس جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.