پی ایم اے جہلم کے زیر انتظام دیوان سعید ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام ،ینگ ڈاکٹرز نے اس میں شرکت

0

 

 

جہلم ( خورشید علی ڈار )پی ایم اے جہلم نے گزشتہ روز دیوان سعید ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا تمام ینگ ڈاکٹرز نے اس میں شرکت کی کالے یرقان کے متعلق مقررین نے اظہار خیال کرنا تھا تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا تقریب کی صدارت ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کی تمام ماہر ڈاکٹرز نے کالے یرقان کے اسباب علامات نیز اس مرض سے نجات کے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا اس تقریب میں مشہور ڈاکٹر نجم السحر گجرانوالہ میڈیکل کالج سے گیسٹ سپیکر تھیں ڈاکٹر سعید انور گیسٹ انٹرالوجسٹ پروگرام کے ارگنائزر تھے اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق عظیم چوہدری تھے اس تقریب کے گیسٹ اف انر تھے ڈاکٹر شکیل احمد میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم تھے ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ صاحب اور ڈاکٹر امجد وائس پریزیڈنٹ پی ایم ایف پنجاب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ڈاکٹر انیلا وحید نے اپنے دست مبارک سے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر نجم السحر کو شیلڈ دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.