ایس ایچ اور تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی, ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث شاکا گینگ کے 03 ملزمان گرفتار

0

 

 

 

جہلم ( بیورو چیف )ایس ایچ اور تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی,
ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث شاکا گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،
چوری شدہ رقم، موٹر سائیکل اور وارتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برامد،

تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اشفاق، صفدر اور امیر کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے مال مسروقہ رقم 01 لاکھ 10ہزار روپے،چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 02 لاکھ 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.