ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، آلہ قتل برآمد

0

 

 

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، آلہ قتل برآمد

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ارباب حیسن کو گرفتار کر لیا،

مجرم سے آلہ قتل اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

مجرم اشتہاری نے رواں سال ساتھیوں کے ہمراہ 03 شہریوں گل عمر، محمد محمود اور محمد غضنفر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،

سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش

Leave A Reply

Your email address will not be published.