سیاسی رہنما سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب سوہاوہ حاجی راجہ تنویر پنوار کی لاہور میں مشیر وزیر اعلی پنجاب پولیٹیکل افئیر ذیشان ملک سے ملاقات
حاجی راجہ تنویر پنوار نے حلقہ پی پی چوبیس اور ضلع جہلم کے عوامی مسائل سے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)سیاسی رہنما سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب سوہاوہ حاجی راجہ تنویر پنوار کی لاہور میں مشیر وزیر اعلی پنجاب پولیٹیکل افئیر ذیشان ملک سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ ذیشان ملک مشیر وزیر پنجاب نے حاجی راجہ تنویر پنوار کو اپنے آفس میں ویلکم کیا اور ایک طویل ملاقات کی ملاقات میں حاجی راجہ تنویر پنوار نے حلقہ پی پی چوبیس اور ضلع جہلم کے عوامی مسائل سے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا۔ سیاسی وسماجی رہنما حاجی راجہ تنویر پنوار میں سوہاوہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی بوائز و گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی عدم تعیناتی سمیت سوہاوہ میں پانی کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں سیٹوں کے خالی ہونے کی نشاندہی کی گئی حاجی راجہ تنویر پنوار نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو سوہاوہ کے دورہ کی بھی دعوت دی۔ملاقات میں عوامی مفادات کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ حاجی راجہ تنویر پنوار نے دیہی علاقوں میں رورل ہیلتھ سینٹرز میں سہولیات کی عدم دستیابی سمیت سڑکوں کی ابتر حالت سے آگاہ کیا جس پر ذیشان ملک مشیر وزیر اعلی پنجاب نے راجہ تنویر پنوار کی تجاویز کو سراہا اور بتایا کہ انشاء اللہ بہت جلد ان کی تجاویز سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھی آگاہ کیا جائے اور ان مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے گے