الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوڑھا احمد جہلم میں سکول کے مستحق بچوں اور بچیوں کو فری جرسیاں مہیا کی گئیں

جہلم ( اقبال خان )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس تحفظ مرکز جہلم کا احسن اقدام،
الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوڑھا احمد جہلم میں سکول کے مستحق بچوں اور بچیوں کو فری جرسیاں مہیا کی گئیں،
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوڑھا احمد میں پولیس تحفظ مرکز جہلم کے انچارج ظہیر عباس سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے لیکچر دیا،
اس موقع پر سکول کے پرنسپل، ٹیچرز اور عوام الناس کی طرف سے مستحق بچوں کیلئے جرسیاں فراہم کرنے پر تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا،
پولیس تحفظ مرکز سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے معاشرے کے کمزور اور نادر افراد کی ہر ممکن مدد جاری رکھے ہوئے ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ