29 دسمبر جہلم میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے جہلم کی عوام کے لیے خوشخبری ،فری گائنی میڈیکل سرجری اینڈ ای این ٹی کیمپ کا انعقاد ہو گا,ڈاکٹر عامر سلطان صابر

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے جہلم کی عوام کے لیے خوشخبری ،فری گائنی میڈیکل سرجری اینڈ ای این ٹی کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق جہلم کےمعروف ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ڈاکٹر عامر سلطان صابر ماہر امراض ناک کان گلا سابقہ رجسٹرار ای این ٹی سی ایم ایچ کھاریاں و لیڈی ڈاکٹر حرا عامر ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ سابقہ رجسٹرار گائنی اینڈ او بس سی ایم ایچ کھاریاں 29 دسمبر 2024 بروز اتوار فری گائنی میڈیکل سرجری اینڈ ای این ٹی کیمپ بمقام جہلم میڈیکل کمپلیکس نزد سول ہسپتال جہلم کا انعقاد کریں گے جس کا آغاز صبح 9 بجے تا 1 بجے ہو گا جس میں مریضوں کا معائنہ و الٹرا ساونڈ فری ہو گا اس کے ساتھ ساتھ فری معائینہ بزریعہ اینڈو سکوپک کیمرہ کیا جائے گا ۔۔جہلم کی عوام کے لیے یہ ایک سنہری موقعہ ہے کہ اسپیلشٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ان کا معائینہ کریں گے ۔اس موقعہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ڈاکٹر عامر سلطان صابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی عوام کو اس سے قبل ناک کان گلا کے حوالے سے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا اب انشاءاللہ ان کو دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔اس حوالے سے ان کے علاج کی بہترین سہولیات جہلم میں میسر ہونگی