سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

0

 

 

 

 

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن ) سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری اور فیاض بٹ کی تقریب میں شرکت، شہداء کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ یونین کونسل اڈرانہ کے گاٶں جھنگ چک میں قاٸم روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں بھی میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس تقریب میں ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم اورفیاض بٹ نے خصوصی شرکت کی،انکے علاوہ روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈکالج کےڈاٸریکٹر چوہدری ابرار نجیب، پرنسپل سمیت ٹیچروں اور بچوں کی کثیر تعداد شرکت کی ، ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا سیاح دن تھا دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی سے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں جب بھی اس دن کو یاد کرتے ہیں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں ان بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ڈاٸریکٹر چوہدری ابرار نجیب نےخطاب میں کہاجس بے دردی سے بچوں کو شہید کیا گیا پوری قوم دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، تقریب کے آخر میں سانحہ اے پی ایس کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.