ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

بذریعہ قرعہ اندازی 38خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے

0

 

 

 

 

 

 

جہلم( اقبال خان ): ۔ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی 38خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے۔ ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری فرخ الطاف،ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور آسسٹنٹ کمشنر تحصیل پنڈ دادنخان نادیہ پروین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری الطاف نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وزہر اعلی پنجاب کے کسان دوست منصوبوں کے ثمرات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔تاریخ میں پہلی دفعہ سب سے بڑا کسان پیکج متعارف کرایا گیا ہے۔اس مہنگائی کے دور میں دس لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی رکھی گئی ہے۔زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے کسان پیکج میں چھوٹے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر مستفید کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریکٹرز کی تقسیم انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ کسان کارڈ کے لیے اربوں روپے فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 9500 ٹریکٹرز رکھے گئے ہیں ۔ضلع جہلم میں ٹریکٹرز پروگرام کے لیے5 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں جن میں سے بذریعہ قرعہ اندازی 68 کاشتکاروں کے نام ٹریکٹرز نکلے ۔ان 68 ٹریکٹرزمیں 38 ٹریکٹرز تحصیل پنڈدادنخان کے کاشتکاروں کے نکلے ہیں۔کاشتکاروں کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے کسان پیکج سے استفادہ کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار رکھا گیاہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کہآ کہ حکومت پنجاب نے عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے 79 منصوبے متعارف کروائیں ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سکیموں سے مستفید کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اختتام پر ممبر قومی چوہدری فرخ الطاف، ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.